پاکستان اور آئی ایف کا آج آخری روز

Feb 09, 2023 | 12:06:PM
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کے آخری دن آج بھی تفصیلی بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کو ایم ای ایف پی میں اکٹھا کررہا ہے جس کا ڈرافٹ آج فائنل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا۔