روپیہ مضبوط: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 33 پیسے سستا

Feb 09, 2023 | 10:40:AM
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے
کیپشن: ڈالر، روپیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتر چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوکر 273.33 روپے پر بند ہوا۔

آج (جمعرات) کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ڈالر 3 روپے 33 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 270 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

ماہرین کے مطابق برآمدات کی مد میں ڈالر آنے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔